عراق حکومت کی بلیک واٹر کے اہلکاروں کی رہائی پر امریکی عدالتی فیصلے کی مذمت،بلیک واٹر کیخلاف کارروائی کی جائے،عراق

ہفتہ 2 جنوری 2010 14:01

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) عراقی حکومت نے بلیک واٹر کے اہلکاروں کو عراقی شہریوں کی ہلاکت کے الزام سے بری کرنے کے امریکی عدالتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ روز امریکی عدالت نے نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے پانچ اہلکاروں کے خلاف ستمبر 2007 میں17 عراقی شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ یہ کہہ کر خارج کر دیا تھا کہ استغاثہ نے جو ثبوت پیش کیے اسے انہیں استعمال کرنے کا حق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

یہ ثبوت ان بیانات پر مشتمل ہیں جو ملزمان نے وزارتِ خارجہ کے تفتیش کاروں کو دیے تھے۔عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے عدالتی فیصلے کو مایوس کن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عراقی حکام کی تفتیش سے ثابت ہوچکا ہے کہ بلیک واٹر گارڈز نے بلا ضرورت اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے قتل جیسے جرم کا ارتکاب کیا اس لیے عراقی حکومت انصاف کے حصول کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔واقعے میں زخمی ہونے والے عراقی شہریوں نے بھی امریکی عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ عنوان :