بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، شاہ محمود قریشی

پیر 4 جنوری 2010 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔04جنوری۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر مزاکرات چاہتے ہیں ،سنسنی خیزی کے قائل نہیں ،دبے ہیں اور نہ دبیں گے بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ کراچی میں صوبائی وزیر بہبود آبادی علی مردان شاہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سےس گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بارے میں بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمے دارانہ تھا ،جس کی سب نے مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے جامع مذاکرات کا خواہش مند ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دو رول ہے، انھیں اپنے منصب کی پاسداری بھی کرنی ہے اور پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے سیاسی حریفوں کا نقطہ نظر بھی سننا ہے اور ایک درمیانہ راستہ اختیار کرنا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر زرداری محاذ آرائی کے قائل نہیں مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان کی تقاریر کو منفی رنگ دینا درست نہیں ایسے عمل سے گریز کیا جائے ۔