وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت فرینڈز آف پاکستان کا اجلاس جاری

منگل 26 جنوری 2010 14:15

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26جنوری۔ 2010ء) پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ منصوبوں پر غور کیلئے فرینڈز آف پاکستان کا اجلاس دبئی میں جاری ہے۔پاکستان دبئی میں ہونے والی احباب پاکستان کانفرنس میں سماجی شعبے کی ترقی کیلئے نجی شعبے کو ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے سو منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے گا۔

(جاری ہے)

توانائی، بنیادی ڈھانچے کے فروغ، زراعت، اور صحت و تعلیم سے متعلق مجوزہ منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر پیش کئے جائیں گے۔

کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزارت پانی و بجلی، سرمایہ کاری، پیٹرولیم و قدرتی وسائل، نجکاری، زراعت ، صحت، سرمایہ کاری بورڈ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور واپڈا سمیت دیگر محکموں کے اعلی حکام شریک ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :