شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ خود کریں گے، شاہ محمود قریشی

جمعہ 29 جنوری 2010 10:48

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29جنوری2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ حکومت خود کرے گی ۔ دوسری جانب میں افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے حوالے سے ہونے والی لندن کانفرنس میں افغانستان کیلئے مزید امداد اور تعاون کے وعدے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ لندن کانفرنس سے مطمئن ہیں اور کانفرنس میں پاکستان کے تمام خدشات پر بات ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی وزیر ستان میں آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت اپنی مرضی سے کرے گی۔ دوسری جانب کانفرنس میں افغانستان کیلئے امداد اور تعاون کے متعدد وعدے کئے گئے ہیں۔