عوامی نیشنل پارٹی غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے،سپیکر سرحداسمبلی

جمعہ 29 جنوری 2010 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔29جنوری۔ 2010ء) سرحد اسمبلی کے قائم مقام سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی ایف 83سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب امیدوار رحمت علی خان کو بھاری اکثریت سے کا میابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں قائم مقام سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی کا میابی دراصل صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی اورسوات و دیگر علاقوں میں امن پسند و غیر متزلزل پالیسیوں کا پیش خیمہ ہے جسے عوام نے نہ صرف ببانگ دہل سراہا ہے بلکہ الیکشن میں پارٹی کے نمائندہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اعتماد کی مہر بھی ثبت کی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے جمہوریت کے استحکام اورپارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے جو ٹھوس کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور رحمت علی خان کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے قائم مقام سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ان گنت کاوشوں اور پالیسیوں میں تسلسل کی بدولت سوات کی عوام نے ایک بار پھر تاریخی فیصلہ دیاہے اور عوامی نیشنل پارٹی کوہر امتحان کے سامنے سینہ سُپر رہنے کا جو بھر پور اعتماد دیا ہے جس کے لئے سوات کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے مذکورہ سیٹ پر اے این پی کی کامیابی کو شہید ڈاکٹر شمشیر علی خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کی جانی قربانیوں کا ثمر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ رحمت علی خان ماضی کی طرح اپنے شہید بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے بلکہ ملک و صوبے کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :