ایف بی آر کو جنوری میں ہدف سے دس ارب روپے کم وصولیاں، ایک سو پندرہ ارب روپے ٹیکس جمع کیا

ہفتہ 6 فروری 2010 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2010ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنوری میں ہدف سے دس ارب روپے کمی کے ساتھ ایک سو پندرہ ارب روپے ٹیکس وصول کیا ہے ایف بی آر نے جنوری کیلئے ایک سو پچیس ارب روپے ٹیکس کاہدف مقرر کیا تھا جس کے مقابلے میں 115 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ، اس طرح جنوری میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدف کے مقابلے میں دس ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں ہدف سے دس ارب روپے کی کمی سیلز ٹیکس کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا دعوی ہے کہ رواں مالی سال کا تیرہ کھرب 80 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :