چین نے افغانستان میں مصالحتی عمل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پیر 8 فروری 2010 21:59

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2010ء) چین نے افغانستان میں مصالحتی عمل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ ینگ ژائچی نے میونخ میں سلامتی کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین افغانستان میں قومی مصالحت کیلئے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اپنے پڑوس میں ایک مضبوط، پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :