چینی وفد کی سیشوان کے نائب گورنر کی سربراہی میں صدر زرداری سے ملاقات ،چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم اور بنیادی جُز ہے، صدر زرداری

پیر 8 فروری 2010 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2010ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک خطے میں اقتصادی ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں چین کے صوبے سیشوان کے نائب گورنر کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم اور بنیادی جُز ہے۔

(جاری ہے)

چین کے اپنے گزشتہ 4 دوروں کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کی اقتصادی ترقی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے زراعت تعلیم مواصلات کامرس توانائی کے چینی تجربے سے استفادہ جاری رکھے گا ۔ صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان سات ارب ڈالر کی موجودہ دو طرفہ تجارت کو 2011 تک 15 ارب ڈالر تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان اور چین کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو کھیل کے تبادلوں اور رابطوں کی ضرروت پر بھی زوردیا۔

متعلقہ عنوان :