دینی مدارس کے تحفظ اور ملک کی آزادی کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،مولانا فضل الرحمن

بدھ 10 فروری 2010 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2010ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے تحفظ اور ملک کی آزادی کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا امریکہ مدارس نظام کو درہم برہم کرنے کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا ذریعہ سمجھتا ہے ،یہ بات انہوں نے کی جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ کے دباؤ پر دینی مدارس میں بڑھتی ہوئی مداخلت ، چھاپوں اور علماؤطلباء کی گرفتاریوں پر شدید تشویش اور اضطراب کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ دینی مدارس کے تحفظ اور ملک کی آزادی کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا کیونکہ مدارس کے نظام کو درہم برہم کرنے کو امریکہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا ذریعہ سمجھتا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے اس ضمن میں ا علی سطحی حکومتی اور عسکری طاقتوں سے ملاقاتوں کی تفصیل سے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :