حکمران دینی مدارس پر چھاپے اور علماء طلباء کے گرفتاریوں کیلئے سرگرم ہیں ،سدباب اور روک تھام کیلئے دونوں مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے متفقہ جدوجہد پر اتفاق کرنا نیک شگون قدم ہے ، مولانا سمیع الحق ، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 11 فروری 2010 19:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11فروری۔2010ء) جمعیت (س) گروپ صوبہ بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد شفیق دولت زئی نے مولانا سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمن کے آپس میں طویل ملاقات کے دوران امریکہ کے شدید دباؤ کے تحت حکمران دینی مدارس پر چھاپے اور علماء طلباء کے گرفتاریوں کیلئے سرگرم ہیں جن کے سدباب اور روک تھام کیلئے دونوں مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے متفقہ جدوجہد پر اتفاق کرنا نیک شگون قدم ہے بلکہ ان دونوں اہم مذہبی لیڈروں سے استدعا کی جاتی ہیں کہ امریکہ کے پاکستان اور افغانستان میں اپنا رسوخ اور دباؤ کے خاتمہ کیلئے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مشترکہ جدوجہد شرو ع کریں جب کہ تمام پاکستانی عوام کے دیرینہ و متفقہ مطالبہ ہے کہ ملک کے تمام مذہبی جماعتیں آپس کے فروعی اختلافات ختم کرکے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور امریکہ کے بالادستی کے خاتمہ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں جن کو پاکستانی عوام کے بھاری اعتماد حاصل ہوجائے گا چونکہ پاکستان کے وجود اور عوام کے ناقابل فراموش قربانیاں ملک میں نظام مصطفی کیلئے تھا لیکن افسوس ہے کہ مذہبی جماعتوں کے آپس میں اختلافات ہونے کے باعث سیاسی پارٹیوں نے فائدہ اٹھا کر اسلامی نظام کے نفاذ سے غداری کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں جن کی ذمہ داری علماء مذہبی جماعتوں کے آپس میں اختلافات ہونے پر عائد ہوتی ہے ۔