چین، اصلاح پسند منحرف مصنف کی سزائے قید کیخلاف اپیل مسترد

جمعرات 11 فروری 2010 20:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11فروری۔2010ء) چینی عدالت نے اصلاح پسند منحرف مصنف کو 11 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 54 سالہ مصنف لیوشیااوبو کو 1989ء میں دارالحکومت بیجنگ کے تیانن من سکوائر میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کو سزا سنانے کے فیصلہ پر مغربی ممالک کی حکومتوں اور حقوق انسانی کے اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق ان کو سزا گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر سنائی گئی تھی جس کیخلاف ان کی اپیل مسترد کر کے عدالت نے سزا کی توثیق کر دی۔ ان پر عوام کو ریاست سے منحرف ہونے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :