چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں ،امریکا

ہفتہ 13 فروری 2010 16:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13فروری ۔2010ء) امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اختلافات کے باوجود مل کر کام کرنے کے وعدوں پر قائم ہیں۔ صدر اوباما کی دلائی لامہ سے متوقع ملاقات کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری رابرٹ گبز نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور باہمی مفادات کے معاملات پر دونوں میں اتفاق رائے موجود رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پختہ تعلقات کی نوعیت ایسی ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ دونوں اس دنیا پر قائم ہیں اور ہر ایک چیز یا معاملے پر نہ تو اتفاق رائے ہوتا ہے اور نہ ہی اختلاف ممکن ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایران کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیانات طبعی کے بجائے سیاسی ہیں اس لئے امریکہ صدر محمود احمدی نژاد کے اس بیان یا دعویٰ پر یقین نہیں رکھتا کہ ایران اعلیٰ پیمانے پر یورنیم کی افزودگی کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس بارے سلسلہ وار بیانات جاری کئے ہیں جن کی بنیاد طبعیات پر نہیں سیاست پر ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام سال بھر مختلف مسائل کا شکار رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :