وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی21فروری سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بدھ 17 فروری 2010 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 فروری۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اکیس سے چوبیس فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ چینی قیادت سے بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹریز کی مجوزہ ملاقات اور افغانستان میں سیاسی عمل پر مشاورت کرینگے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ۔وزیر خارجہ چین میں تاجر برادری، تھنک ٹینکس اور پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :