جے یو آئی تمام تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر اسلام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 19 فروری 2010 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19 فروری۔ 2010ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں واحد مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جو تمام تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر، اصلاح معاشرہ، اخلاقی اقدار کی بلندی، غریب اور بے بس انسانیت کی خدمت اور وطن عزیز میں اسلام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصلحتوں کی سیاست نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

حکومت میں رہتے ہوئے بھی ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اختلاف بھی کرتے ہیں۔ کراچی میں علماء اور دیندار طبقہ آگے بڑھ کر جمعیت علماء اسلام کی تحریک کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر جے یو آئی حیدرآباد کے رہنما مولانا اعظم جہانگیری کی قیادت میں آئے ہوئے وفد اور مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، مولانا حماد اللہ شاہ، حاجی محمد ادریس ودیگر سے ملاقات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے زور دیا کہ مقامی طور پر عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور جے یو آئی کی رکنیت سازی مہم اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔