مولانا فضل الرحمن کی وزیرداخلہ رحمن ملک سے ملاقات

اتوار 21 فروری 2010 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21فروری۔2010ء) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں سوات کے ایک وفد نے وزیر داخلہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد مین ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال خصوصاً سوات کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں انھیں ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔