چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے اعلان پر امریکا کو خبردار کردیا

جمعرات 25 فروری 2010 14:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 فروری۔ 2010ء) چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے اعلان پر امریکا کو خبردار کردیا ۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان ہوانگ زی پنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے بیجنگ اور تائیوان کے درمیان تعلقات میں مزید ابتری پیدا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکا کے ساتھ دو طرفہ فوجی منصوبوں کو معطل کرنے سے متعلق اپنے فیصلے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائے گا ۔

امریکا چین تعلقات کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب واشنگٹن نے تائیوان کو 6 ارب ڈالر سے زائد ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا ،بعد ازاں چین نے امریکا کے ساتھ فوجی منصوبوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔اس سے پہلے امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے بھی بیجنگ کی جانب سے اعلیٰ سطح پر فوجی تعاون میں تعطل پیدا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :