بنگلہ دیش کی وزیراعظم ماہ رواں چین کا دورہ کرینگی

بدھ 3 مارچ 2010 15:44

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔3 مارچ۔ 2010ء) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ و اجد ماہ رواں کے وسط میں چین کا سرکاری دورہ کریں گی۔ سرکاری ذرائع نے کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بیجنگ کا دورہ 17 مارچ کو شروع کریں گی۔ انہیں اس دورے کی دعوت اپنے چینی ہم منصب وین جیا باﺅ نے دی ہے۔

(جاری ہے)

چین اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ عرصے کے دوران باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کے کئی وفود نے ڈھاکہ اور بیجنگ کا دورہ کیا ہے۔ دریں اثناءچین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار لوجیانی نے ڈھاکہ میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :