امیروغریب کے درمیان فرق ختم کرنے کو شش کر رہے ہیں، چین

جمعہ 5 مارچ 2010 15:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔5مارچ۔ 2010ء) چین کے وزیراعظم وین جیاباوٴ نے کہاہے کہ ترقی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیجنگ کیعوامی ہال میں پیپلز نیشنل کانگریس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے بجٹ میں سماجی شعبے میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ غیرقانونی ذرائع سے دولت جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پیپلز نیشنل کانگریس کا اجلاس دس روز تک جاری رہے گا جس میں تین ہزار ارکان شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :