بھارت جامع مذاکرات نہیں چاہتا تو ہمیں بھی جلدی نہیں،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 6 مارچ 2010 17:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔6مارچ۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جامع مذاکرات نہیں چاہتا تو پاکستان کو بھی مذاکرات کی جلدی نہیں ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ مسائل دو طرفہ مذاکرات سے ہی حل ہوں۔یہ بات انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی خواہش پر سیکریٹری خارجہ ملاقات ہوئی۔ پاکستان بھارت سے مذاکرات برائے مذاکرات کے بجائے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اکیس اپریل سے یورپ کا دورہ کریں گے۔ یورپ کے دوست ممالک کے ساتھ مل کر بہتر تجارتی حکمت عملی تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کے معاملے مین معاہدے کا پابند ہے ۔ اسے پاکستان کو ہر حال میں ہمارے حصے کا پانی دینا ہو گا۔