صوبہ میں فروغ تعلیم اور معیار تعلیم پر بجٹ کا 5 واں حصہ خرچ کیا جا رہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 7 مارچ 2010 18:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔07مارچ۔2010ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضانے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے بجٹ کا پانچواں حصہ تعلیم کے شعبہ کیلئے مختص کر دیا ہے اور ملکی ترقی کی بنیاد تعلیم کے شعبے کی بنیاد رکھ کر انجام دی جا رہی ہے ۔ مقامی کالج کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضا نے کہا کہ صوبہ کی سطح پر 29 ارب روپے کی خطیر رقم کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتوں کی طرف سے 88 ارب روپے فروغ تعلیم پر خرچ کر رہی ہیں جو کہ 117 ارب روپے بنتا ہے رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضانے کہا کہ دو سال کے مختصر عرصہ میں تعلیم کے میدان میں ایک لاکھ 70 ہزار اساتذہ کی تربیت ، 40 ہزار ایکویٹرز کی بھرتی 4286 کمپیوٹر لیب کا قیام ، 600 پرائمری سکولوں کو مڈل اور 200 مڈل سکولوں کو ہائی سکول بنانا ، دانش سکولوں کا قیام ، 20 ہزار سرکاری سکولوں کو انگلش میڈیم قرار دینا ، پوزیشن ہولڈرز کے لئے نقد انعامات ، بیرون ملک دورے اور ان کی وہاں تعلیم کے انتظامات کے لئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام جیسے تاریخی اقدامات سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صرف تعلیم کے میدان میں ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت ، زراعت ، تعمیر و ترقی غرض ہر شعبہ میں انقلابی اقدامات ان کی ویژن اور لیڈر شپ کا عملی نمونہ ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضانے مزید کہا کہ رواں سال میں صوبہ میں سڑکوں و عمارتوں کی تعمیر اور سپیشل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے 56 ارب 55 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک یاسر رضاے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی سوچ ہے کہ بیرون ملک تعلیم پر حق صرف امراء کے بچوں کا ہی نہیں اسی لئے انہوں نے ہر سال پوزیشن ہولڈروں کی بیرون ملک تعلیم کا ایک مربوط نظام رائج کر دیا ہے ۔