پاکستان،افغانستان،چین کواقتصادی تعاون کوفروغ دیناچاہیے،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 13 مارچ 2010 13:30

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مارچ 2010ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان، افغانستان اور چین کو اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک سرمایہ کاری کو فروغ دے کر معاشی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے درمیان تعلقات اور وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہزار پندرہ تک باہمی تجارت کا حجم پانچ ارب تک بڑھایا جاسکے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان بھارت کی طرح افغانستان کے ساتھ بھی دریائی پانی میں شراکت دار ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ مستقبل میں اس معاملے پر کوئی غلط فہمی پیدا ہو، اس لئے پانی کے معاملے پر افغانستان کو اپنے نقطہ نظر پیش کردیا ہے۔