امریکا کیساتھ تعلقات میں قومی اتفاق رائے ضروری ہے، عوام اور پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی، پاک امریکا اسٹیریجک تعلقات میں افغانستان سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 18 مارچ 2010 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ عوام اور پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔ دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا اسٹیریجک تعلقات میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کے فروغ کی ضرورت ہے۔ مذاکرت میں دفاع، تعلیم،سائنس اور ٹیکنالوجی،دہشت گردی کے خلاف جنگ،زراعت۔ کمیونیکیشن ،بر آمدات اور صحت کے شعبوں میں بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت ہے ۔ چوبیس مارچ کو ہونے والے اسٹریجک مذاکرات ماضی میں امریکا کے ساتھ کیئے گئے مذاکرات کے مقابلے میں مختلف ہوں گے۔ پاکستان اور امریکا وزرائے خارجہ کی سال میں ایک ملاقات ہونی چاہیئے۔