ڈی آئی خان دہشتگردی سے کافی متاثرہواہے،مولانافضل الرحمن

جمعہ 19 مارچ 2010 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19مارچ۔ 2010ء) جے یو آئی کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان بدامنی اوردہشتگردی سے کافی عرصہ سے متاثرہواہے اورکاروباری سرگرمیا ں معطل ہیں غریب کسان بنکوں کے قرضے ادانہیں کرسکتے ان کے قرضے معاف کراؤنگا اور وفاقی حکومت سے وزیراعظم کے پیکج برائے صوبہ سرحد میں ڈیڑہ کو اے کیٹگری میں شامل کراؤنگا وہ حلقہ پی پی ایف 65سٹیIIمیں شاہداؤ اوربندکروائی کے مقام پر بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے مولانافضل الرحما ن نے کہا کہ ووٹ دیناگواہی ہے اس کی شرعی حیثیت شہادت کی ہوتی ہے عوام ووٹ کااستعمال دینی مقاصد رکھنے والے امیدوار کے حق میں استعمال کریں انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال میرے والد مرحوم کامنصوبہ ہے اور اس کو پایہ تکمیل تک ہم پہنچائیں گے ہمارے مقابلے میں سیاسی طورپر نابالغ ہیں وہ عوام کی خدمت نہ پہلے کرسکے اور نہ ہی آئندہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواب خان وڈیروں نے غریبوں کا خون چوسا ان تعلیم سے محروم رکھ کرانہیں ترقی سے روکا اور اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا جے یو آئی نے ان نواب وڈیروں اورخان کو ہرمحاذ پر لگام ڈالیں ان کے مقابلے میں غریبوں کو شعور دیا اور ایم ایم اے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی جس کی وجہ سے آٹھ لاکھ پرائمری طلباء میں اضافہ ہوا جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراعظم خان سواتی نے کہا کہ اگر کتاب کے مخالف امیدوار عوام کوکھمبے ٹرانسفارمر نکلے وغیرہ دیں تو یہ مال مسروقہ ہے لے لیں لیکن ووٹ کتاب کو دیں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ کی عوام مانسہرہ اور لکی مروت کی یاد تازہ کریں انہوں نے کہاکہ امریکہ مسلمانوں کا اورہمارے دین کادشمن ہے اس کی حمایت کرنے والے ملک کیلئے خطرہ ہیں اس کے حمایتیوں کو ووٹ دیکر اپنے ایمان کو نقصان نہ پہنچائیں ممتاز دینی سکالر مولانا عبدالمجید ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں اوروڈیروں کو یہ جاگیریں انگریز کیلئے جاسوسی کرنے کی بدولت ملیں نواب وڈیرے ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین امریکہ مردہ باد کانعرہ لگادیں تو ہم الیکشن سے دستبردارہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :