خواتین کی تعلیم وتربیت اور وفلاح وبہبودکیلئے مسلم لیگ (ن) کی دوررس اصلاحات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا، فہمیدہ جاکھرانی

اتوار 21 مارچ 2010 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21مارچ۔2010ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ خواتین ونگ کی سرگرم رہنما فہمیدہ جاکھرانی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم وتربیت اور وفلاح وبہبودکیلئے مسلم لیگ (ن) کی دوررس اصلاحات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) نے ہردور میں اسمبلیوں کے اندراورباہرخواتین کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کے لئے جدوجہد کی اور ہم بھی خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن جاری رکھیں گے ۔

۔ خواتین مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے استحکام پاکستان کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورعوام کے درمیان اعتماد کااٹوٹ بندھن میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی گرانقدر خدمات کانتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا،مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیاں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ویژن کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اس کومیاں نوازشریف نے عوام کے زوربازوسے آزادکرایا۔آج تاریخ میں پہلی بار عدالتیں آزاد ہیں اورحکمرانوں کیخلاف فیصلے د ے رہی ہیں ۔نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے شرافت اور تعمیری سیاست کا پرچم بلند کر رکھا ہے شکست خوردہ عناصر بازار ی زبان استعمال کرکے عوام کو ورغلا نہیں سکتے جو مسلم لیگ کے سامنے آئے گا وہ عوام کی طاقت سے اپنی موت آپ ہی مر جائے گا ۔

قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اخلاق اور صبر تحمل کا دامن مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ( ن) ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے ۔اب وطن مسلم لیگ کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے ۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) ریکارڈ کامیاب حاصل کرے گی دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین ہو چکا ہے کہ میاں بردران ہی عوام دوست لیڈر ہیں،اور آئندہ مسلم لیگ اپنے دور حکومت میں تمام مسائل کا خاتمہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :