واشنگٹن، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات،اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 23 مارچ 2010 17:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23مارچ۔2010ء) پاکستانی وفد کے سربراہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات کی اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل وزیردفاع چوہدری احمد مختار اور پاکستانی سفیر حسین حقانی سمیت دیگر ارکان بھی شامل تھے۔

اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح پر ہونے والے پہلے وزارتی ڈائیلاگ میں مجوزہ نکات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

رچرڈ ہالبروک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی بات سنی جائے گی۔ رچرڈ ہالبروک نے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات میں تعلیم، پانی اور توانائی سمیت شعبوں کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کانگریس کے قواعد وضوابط کے باعث پاکستان کو ملنے والی امداد سست روی کا شکار ہے۔ اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیونیوسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات پاک امریکا تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ بات چیت کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :