امریکی حکام سے ملاقاتوں میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی

بدھ 24 مارچ 2010 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24مارچ 2010ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں انہوں نے پاکستان کو آئندہ درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ پاکستان امریکہ سے تعلقات کو پارٹنرشپ میں بدلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران پاکستانی حکومت اور فوج کی جانب سے امریکی حکام کو واضح پلان دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے کیس کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ مذاکرات کے بارے میں پُرامید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :