امریکہ سے سول جوہری تعاون پر مذاکرات سے مطمئین ہیں،شاہ محمود قریشی

جمعرات 25 مارچ 2010 21:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2010ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات سے مطمئین ہوں جبکہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کی فوجی امداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سول جوہری تعاون پر امریکہ سے مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ان مذاکرات سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب پینٹاگون میں وزیر دفاع احمد مختار نے امریکی ہم منصب رابرٹ گیٹس سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی فوجی امداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے امریکہ سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔