سرحد کا نام پختونخواہ رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں،فضل الرحمن

ہفتہ 27 مارچ 2010 13:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2010ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر صوبہ سرحد کا نام پختونخواہ رکھا گیا تو ان کی جماعت کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے کام اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئینی اصلاحات کے کام میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے تا کہ آئین کا کام سبوتاژ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :