حکمران تعلیم کے فروغ کے بجائے قوم کی دولت عیاشیوں میں اڑا رہے ہیں، سراج الحق

اتوار 28 مارچ 2010 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ تعلیم میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے پاکستان ترقی کی دوڑ میں اتنا پیچھے رہ گیا ہے کہ ہمارے حکمران بھیک مانگنے کے لیے امریکہ اور یورپ جاتے ہیں ۔حکمران تعلیم کے فروغ کے بجائے قوم کی دولت عیاشیوں میں اڑا رہے ہیں وہ بڈھ بیر پشاور میں اقراء ماڈل سکول میں یو م والدین کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔

تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان ، سابق نا ظم ٹاؤن فور حاجی نیا ز محمد اور پرنسپل محمد اقبال نے بھی خطا ب کیا ۔ سراج الحق نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ حکمران تعلیم کے ترقی دینے کی بجائے قومی دولت اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم کو بزدل بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر خارجہ سود پر قرضہ لینے امریکہ گئے ہیں ۔

قومی غیر ت کا تقاضہ ہے کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہا کر وا کر ساتھ لائیں ۔ کیونکہ عافیہ قوم کی عزت ، دوپٹہ اور جھنڈا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بزدل نہیں غیرت مند حکمران چاہیے جو قوم کو عزت کے ساتھ زندگی گذارنے کا مو قع دیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے امریکہ کے ساتھ قومی غیر ت کا سودا کیا ہے ۔ ان سے خیر کی کو ئی تو قع نہیں ۔

ہمارے تعلیمی نظام ایسا ہو نا چاہیے جو غیر ت مند حکمران پید ا کر یں ۔ انھوں نے کہا کہ بامقصد تعلیم کی حصول ہی سے ہمارے مسائل حل ہو ن گے ۔ اسلام نے علم کے حصول فرض ہے اور بچوں کو تعلیم و تربیت دینا دینی فریضہ ہے ۔علم کی وجہ سے انسان فرشتوں سے ممتاز ہے اور انبیاء کی میراث علم ہے دولت نہیں ۔ حکمران تعلیم کو اولین ترجیح میں شامل کر یں ۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈر ز میں انعاما ت تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :