آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں نے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا

بدھ 31 مارچ 2010 17:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔31مارچ۔ 2010ء) میرپور سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں نے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا گورنمنٹ گرلز کلیال سکول میرپور شفٹ کے سالانہ نتائج مجموعی طور پر کارکردگی 94 فیصد رہی تعلیمی اداروے میں سدرہ غوث 801 نمبرات کے ساتھ اول ،عمارہ احسن 730 نمبرات کے ساتھ دوئم اور عتیقہ کنول نے 727 نمبرات کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سالانہ امتحان کے نتائج کی بنیاد پر اپنی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میرپور میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو اسناد و انعامات تقسیم کیے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت صائمہ منیر نے حاصل کی یصریٰ رحمٰن نے بحضور سرور کائنات عقیدت کے پھول نچھاور کیے بعد تقریب کے مہمان خصوصی HOPE پروگرام کے ڈائریکٹر، انیسہ ریاض اور عثمان شوکت نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات دیے پورے سکول میں سدرہ غوث نے اول،عمارہ احسن دوئم اور عتیقہ کنول نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی صدر معلمہ صادقہ منیر نے کہا کہ ادارہ نے گزشتہ سال کی طرح بہترین کارکردگی دکھائی ہے یہ میرے اساتذہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ طلباء محنت اور علم سے لگن کو اپنا شعار بنائیں اور وطن عزیز کی عظمت میں اضافہ کریں تمام معلمات نے اپنی اپنی کلاس کی اول دوم اور سوئم آنے والی طالبات کو اپنے ہاتھوں سے خوبصورت کارڈز بنا کر نتیجہ دیا جبکہ جماعت ششم اے انگلش میڈیم پوری کلاس کی 18 طالبات کو انچارج معلمہ نے خوبصورت کارڈز میں نتیجہ دیا سکول کے داخلی امتحانات کا مجموعی نتیجہ 94 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :