پاکستان لیجنڈگائک مہدی حسن کا مداح ہوں، طلعت عزیز

جمعرات 15 اپریل 2010 17:22

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 اپریل ۔2010ء) مشہور بھارتی غزل گائیک طلعت عزیز نے کہا ہے کہ وہ پاکستان لیجنڈگائیک مہدی حسن کے مداح ہیں اور انھوں نے ان سے کافی سیکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزاور شعیب ملک کی شادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ شادی کی تقریب میں بطور پروفیشنل نہیں شریک ہوئے بلکہ وہ ثانیہ مرزا کے رشتہ دار ہیں اور رشتہ دار ہی کی حیثیت سے وہ شریک ہوئے ہیں ۔ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کب جارہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال ان کا کوئی پروگرام نہیں ہے ،انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان جا چکے ہیں اور پاکستان کے لوگوں نے انھیں بہت محبت سے نوازا اور بہت مہمان نوازی کی ۔

متعلقہ عنوان :