سندھ، صنعتی علاقوں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان

بدھ 28 اپریل 2010 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔28 اپریل ۔2010ء) سندھ کے صنعتی علاقوں کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سائٹ اور کورنگی کے کارخانے میں گیس کی لوڈشیڈنگ دو حصوں میں ہو گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں سوئی سدرن گیس اور صنعت کاروں میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول طے پا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سائٹ کے کچھ علاقے کو پیر اور کچھ کو ہفتے کے دن گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

کورنگی کا آدھا صنعتی علاقہ پیر کو گیس سے محروم رہے گا۔ جبکہ بقیہ آدھا حصہ ہفتے کو گیس سے محروم رہے گا۔ لانڈھی کے صنعتی علاقے میں منگل کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے جمعرات کو گیس سے محروم رہیں گے۔ نیوکراچی میں جمعہ کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن اب سے کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔