ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری،سماعت 10مئی تک ملتوی

جمعرات 29 اپریل 2010 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29اپریل 2010ء) لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کےخلاف رٹ درخواست پر سماعت دس مئی تک ملتوی کردی ہےجبکہ پی پی تریسٹھ کے امیدوار اجمل آصف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس خواجہ محمد شریف نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کے خلاف رٹ درخواست پر سماعت وقت کی کمی کے باعث دس مئی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب پی پی تریسٹھ کے امیدوار اجمل آصف کی نا اہلی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا آفتاب کی جانب سے دائر درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اجمل آصف جعلی ڈگری اور بغیر میرٹ کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے ہیں لہذا انہیں نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روکا جائے، عدالت نے اجمل آصف کی نااہلی کے خلاف کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :