سندھ: گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 29 اپریل 2010 10:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29اپریل 2010ء) سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن جمعہ کو دو پہر بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند کرنے، اور سندھ کے صنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر میں بدھ کی صبح ہونے والے سی این جی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن جمعہ کو دوپہر بارہ سے ہفتہ کی دو پہربارہ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شام گئے گیس کمپنی اور صنعتکاروں کے درمیان مذاکرات کے بعد سندھ کے صنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سائٹ اور کورنگی کی فیکٹریوں میں دوحصوں میں گیس بند کی جائے گی۔ سائٹ کا نصف علاقہ پیر اور نصف ہفتے کو اس طرح کورنگی کا نصف علاقہ بدھ اور باقی ہفتے کو گیس بند ہواکرے گی جبکہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں جمعرات ، لانڈھی صنعتی زون میں منگل اور نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں جمعہ کو گیس کی فراہمی بند رہاکرے گی۔