سندھ ہائی کورٹ: انیس سینئیر سول ججز کی ترقی کے احکامات چیلنج

جمعرات 29 اپریل 2010 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2010ء) سندھ ہائی کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے انیس سینئیر سول ججز کی ترقی کے احکامات کوسینیئرسول جج میاں محسن رضا نے چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد فاروق مزاری ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کی ترقی میں میاں محسن رضا کے بہترین ریکارڈ او انتہائی سینیئر جج ہونے کے باوجود انہیں مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جو کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں صوبائی محکمہ قانون میں ترقی پانے والے انیس ججز اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل پانچ رکنی ججز کی کمیٹی جو کہ ترقی کے حوالے سے فیصلہ کرتی ہے کو فریق بنایاگیا ہے ۔ زاہد فاروق مزاری کے مطابق مقدمے کی مزید سماعت چار مئی کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :