سندھ، بلوچستان: سی این جی اسٹیشنزبند

جمعہ 30 اپریل 2010 11:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30اپریل 2010ء) توانائی بچت پلان کے تحت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن آج دو پہر بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کردیئے جائیں گے۔ صنعتی علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

سندھ میں قائم سی این جی کمیٹی کے فیصلے کے بعد آج سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن دوپہر بارہ سے ہفتہ کی دو پہربارہ بجے تک بند کئے جائیں گے جبکہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں جمعرات کو گیس کی فراہمی بند رہی سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن کی بند ش سے دس مکعب ملی میٹر یومیہ گیس کی بچت ہوگی جو کے ای ایس سی ، جامشورو ، کوٹری پاوراسٹیشن کو فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :