سندھ ، بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز بند

جمعہ 30 اپریل 2010 16:16

کراچی/ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2010ء) سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن آج دوپہر بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں تاہم کوئٹہ کے گیارہ میں سے چھ سی این جی اسٹیشن مالکان نے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے ۔سندھ میں کراچی ، حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشن سے صارفین کو گیس کی فراہمی بند ہے۔

(جاری ہے)

سی این جی پر چلنے والے رکشوں کے ڈرائیوروں کاکہناہے کہ حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ کو اس سے مستثنی قراردیناچاہیے۔دوسری جانب کوئٹہ میں سی این جی اسٹیشنز کے متعدد مالکان نے سرکاریحکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ شہر میں گیارہ سی این جی اسٹیشنز ہیں جن میں سے چھ کھلے ہوئے ہیں۔سی این جی اسٹیشن کے مالکان کاکہنا ہے بلوچستان سی این جی ایوسی ایشن کو اسٹیشن بند کرنے کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :