غریب دوست بجٹ لانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اعظم گیلانی

اتوار 2 مئی 2010 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی ۔2010ء) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں اقتصادی استحکام لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور توانائی کا بحران، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا حل اسکی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ حکومت غریب دوست بجٹ لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عام آدمی کی مالی مشکلات کم ہو سکیں۔ مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کواپنے دورہ امریکہ کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں سود مند رہیں۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :