پنجاب، خیبر پختونخوا، سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کیلئے بند

منگل 4 مئی 2010 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04مئی 2010ء) حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے تحت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح چھ بجے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز جمعے کے روز دوپہر بارہ بجے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اسٹیشنز منگل کو صبح چھ بجے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ حکومت نے اپنی توانائی پالیسی میں اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں ایک روز گیس فراہم نہیں جائے گی اور یہ گیس بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کو فراہم کی جائے گی تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :