صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے ق لیگ کی تحریک کا آغاز

بدھ 5 مئی 2010 11:43

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05مئی 2010ء) مسلم لیگ ق کی جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لئے تحریک آج ملتان سے شروع کررہی ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے آج سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ق الگ صوبہ بنانے کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی گئی ہے،وہ جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز کو اپنی آواز سمجھتے ہیں۔

پرویز الٰہی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین اور سینئر نائب صدر محمد بشارت راجا بھی ملتان پہنچے۔ ق لیگ کے رہنماوٴں کی آمد پر جنوبی پنجاب رابطہ کمیٹی کے کارکنوں نے ملتان ائیر پورٹ پر مظاہرہ کیا اور جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت پر چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :