معیاری تعلیمی اداروں میں پڑھنا امراء کے بچوں کاحق سمجھا جاتا تھا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیوروکریٹ اور ملک کی تقدیر کے مالک بن جاتے تھے،رانا مشہود احمد خاں

بدھ 5 مئی 2010 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2010ء) قائم مقام سپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ معیاری تعلیمی اداروں میں پڑھنا امراء کے بچوں کاحق سمجھا جاتا تھا جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیوروکریٹ، سرکاری افسران،سیاستدان اور ملک کی تقدیر کے مالک بن جاتے تھے لیکن مقام شکر ہے کہ موجودہ دور میں بعض مخیر افراد نہ صرف پسماندہ علاقوں میں جدید تعلیمی اداروں کا اجراء کر رہے ہیں بلکہ ان کی فیس بھی عام آدمی کی پہنچ میں ہوتی ہے پسرور میں جدید سائنس سکول کا قیام اس علاقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے محلہ ککے زئیاں میں مقامی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں دانش سکولوں کے نام سے پراجیکٹ شروع کر چکی ہے جہاں طلبا و طالبات کو جدید تعلیم مفت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے فروغ کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکولوں اور کالجز میں ادبی مقابلہ جات شروع کروا کر شاندار کارنامہ انجام دیا ہے اس کی وجہ سے دیہاتی علاقوں سے بھی ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور طلباء کی خدادا صلاحیتوں کواجاگر کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے ۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل محترمہ صائمہ فیصل، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ہمایوں بٹ، جنرل سیکریٹری ضلعی امن کمیٹی مفتی کفایت اللہ شاکر ،سابق جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن رانا علی احمد ایڈووکیٹ ،ماہر تعلیم ابن آدم پسروری، انیق خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :