ارسا نے سندھ اور پنجاب کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا

جمعہ 7 مئی 2010 14:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2010ء) ارسا نے سندھ اور پنجاب کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ نو لاکھ اڑسٹھ ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح دیڈ لیول سے بہتر اور تربیلا میں پانچ فٹ بلند ہے۔ارسا کے مطابق آبی وسائل میں پانی کی آمد دو لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ہے۔تربیلا میں پانی کی آمد چوہتر ہزار اور اخراج اکسٹھ ہزار جبکہ منگلا میں پانی کی آمد چھہتر ہزار اور اخراج پینتیس ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ارسا کے مطابق دریائے کابل میں پانی کی آمد ساٹھ ہزار کیوسک اور چناب میں چھتیس ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔ آبی وسائل میں پانی کی آمد میں اضافے کے ساتھ ہی صوبوں کو پانی کی فراہمی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب کو پندرہ ہزار کیوسک اضافے پانی کی فراہمی ایک لاکھ کیوسک اور سندھ کو آٹھ ہزار اضافے کے ساتھ پانی کی فراہمی ساٹھ ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔ارسا کے مطابق بلوچستان کو چار ہزار اور خیبر پختونخواہ کو تین ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :