سندھ، قیدیوں کو جیل میں اہلیہ رکھنے کی اجازت

جمعہ 7 مئی 2010 15:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2010ء) حکومت سندھ نے سزا یافتہ قیدیوں کو ہر تین ماہ بعد اہلیہ کو ایک رات کیلئے جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی ہے ۔ دو بیویوں والے قیدی ہر ایک اہلیہ سے باری باری ایک رات جیل میں ملاقات کرسکیں گے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ہر تین مہینے میں ایک مرتبہ اہلیہ کو جیل میں رکھنے کیلئے قیدی کو نکاح نامہ کی کاپی جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس جمع کرانا ہوگی۔

جس قیدی کی دو بیویاں ہوں گی اس کیلئے جیل حکام دونوں بیویوں کو باری باری ملانے کے پابند ہوں گے۔اس دوران خواتین اپنے ساتھ چھ سال کا بچہ بھی رکھ سکتی ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پرزنز ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور ملک دشمنی جیسے جرائم میں ملوث قیدی اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ یہ نوٹیفکیشن صوبے میں فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ اس مقصد کیلئے قیدیوں کیلئے کمرے بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :