سندھ ،بلوچستان: سی این جی اسٹیشن کی ہفتہ وارتعطیل

ہفتہ 8 مئی 2010 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08مئی 2010ء) سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور فلاحی اداروں کی ایمبولنسز بھی مشکلات سے دوچار رہیں۔ کراچی میں جمعہ کی دوپہر بارہ بجتے ہی چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسیٹیشنز بند کردیئے گئے۔ پریشانی سے بچنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے طویل قطاروں میں لگ کر گاڑیوں کے لئے ایندھن حاصل کیا۔

گیس کی ہفتہ وار بندش سے سی این جی رکشے چلانے والے افراد بھی متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کو آدھا دن کام کرپاتے ہیں کیونکہ رکشوں میں کاروں کی طرح زیادہ سی این جی محفوظ کرنا ممکن نہیں۔سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے فلاحی اداروں کی ایمبولینس سروس بھی متاثر ہوئی اور مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایمبولینس ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ایمبولینسز کے لئے سی این جی فراہم ہونی چاہیے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے تو ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے سی این جی ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی مگر توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :