صدر زرداری کا دورہ کراچی ملتوی، سندھ کابینہ اسلام آباد طلب

پیر 10 مئی 2010 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10مئی 2010ء) صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث دورہ کراچی ملتوی کر کے سندھ کابینہ کے ارکان کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق صدرمملکت کو سندھ کابینہ کے ارکان سے آج کراچی میں ملاقات کرنا تھی جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، این ایف سی ایوارڈ، ویلیو ایڈیڈ ٹیکس، ایف بی آر اور سندھ میں اتحادیوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پرغور کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی تقسیم ختم کرکے اس کی ضلعی حیثیت کی بحالی کا معاملہ بھی اجلاس میں زیرغور آنا تھا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سندھ کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں صدرمملکت سے اجلاس کے سلسلے میں نہیں بلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :