ملک میں کبھی تعلیم پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی، وزیراعظم گیلانی

پیر 17 مئی 2010 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہےکہ ملک میں تعلیم پر کبھی وہ توجہ نہیں دی گئی جس کا یہ شعبہ مستحق ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ کوئی ملک تعلیم اور ٹیکنالوجی کےبغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ درپیش چیلنجزسے نمٹنےکےلئے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں سخت محنت کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہاکہ حکومت ملک میں شرح خواندگی بڑھانے اوراعلی تعلیم دینے کےلئے پر عزم ہے۔