ویلیو ایڈڈ نیا نہیں ، یہ سیلز ٹیکس کی جگہ لے گا،ایف بی آر

پیر 17 مئی 2010 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2010ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان اسرار رؤف نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ کوئی نیا ٹیکس نہیں بلکہ یہ سیلز ٹیکس کی جگہ لے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حکومت کو ایک سو بیس ارب روپے کی اضافی آمدن ہو گی اور اس سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا بلکہ اسکی وجہ سے سیلز ٹیکس جو سولہ فیصد لیا جا رہا ہے اسکی جگہ پندرہ فیصد ویٹ آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لائف سیونگ ڈرگز،پبلک ایجوکیشن اور پبلک ہیلتھ پر ویٹ عائد نہیں ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے دوران سیلز اور انکم ٹیکس کی چھیاسٹھ ارب روپے ریفنڈ کر چکا ہے جبکہ ویٹ سے مجموعی طور پر پانچ سو چالیس ارب روپے اکٹھے کئے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ویٹ کا سارا نظام کمپیوٹر ائزڈ ہو گا

متعلقہ عنوان :