پنجاب اور سندھ سے گندم کی کراچی تک آزادانہ ترسیل کی اجازت

پیر 17 مئی 2010 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2010ء) محکمہ خوراک سندھ نے دھابیجی اور کاٹھور کے مقام پر قائم کی گئیں چیک پوسٹس ختم کرتے ہوئے کراچی میں سندھ اور پنجاب سے لائی جانے والی گندم پر عائد غیر اعلانیہ پابندی ختم کردی ہے۔ کراچی میں محکمہ خوراک سندھ اور فلار ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے کراچی لائی جانی والی گندم پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ خوراک کاٹھور اور دھابیجی کے مقام پر پنجاب اور سندھ لائی جانے والی گندم کا ریکارڈ چیک کرے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کراچی لائی جانی والی گندم کے ٹرکوں کی بلٹی چیک کرکے صرف ان ٹرکوں کو گندم کراچی لائے جانے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس گندم بھیجنے اور وصول کرنے و الی مل کا نام درج ہوگا۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک سندھ نے فلار ملزمالکان کو ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :