فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج

جمعرات 20 مئی 2010 15:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2010ء) سماجی رابطے کی انٹرنیٹ ویب سائٹ فیس بک پر توہین آمیز خاکوں اشاعت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اربوں ڈالر کا نقصان۔ امریکا کا کہناہے کہ فیس بک پر پاکستانی پابندی بے جاہے۔ پہلے ڈنمارک کے اخبار میں خاکوں کی اشاعت اور اب انٹرنیٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں پر مشرق وسطیٰ ایشیا،یورپ اور دیگر ممالک میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنے ملکوں سے فیس بک پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے دنیا کے مسلمانوں نے سے اپیل کہ وہ فیس بک اور اس سائٹ سے وابستہ تمام ویب سائٹوں کا مکمل بائیکاٹ کریں اور مسلمانوں اور مغرب میں تصادم کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ فیس بک کے اس عمل کے خلاف چین اور دیگر حکومتوں نے احتجاجی خط فیس بک انتظامیہ کو بھیجنے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا میں قائم فیس بک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں اور سائٹ پر پابندی سے اشتہارات کے مد میں کافی نقصان ہواہے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان گورڈن ڈوگڈ ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو فیس بک کے اس اشتعال انگیز صفحے اور اس سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کا ادراک ہے جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد ہوئی ہے۔ امریکی ترجمان کے مطابق امریکہ آزادی اظہار کے حق کی پورے طور پر حمایت کرتا ہے ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکہ مذہبی آزادی اور مذاہب کے درمیان بحث کی بھی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فیس بک کے استعمال کرنے والے بعض افراد کے اشتعال انگیز اظہار پر تشویش ہے تاہم ان کے مطابق اس طرح کے اظہار سے نمٹنے کا بہتر حل اس پر گفتگو اور کھلی بحث میں ہے نہ کہ پابندیوں میں جو کہ انسانوں کے بنیادی حقوق کو سلب کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :