فیس بک کے حق میں ہوں،صدر مشرف

جمعہ 21 مئی 2010 11:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21مئی 2010ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ فیس بک کے حق میں ہیں مگر کسی کے جذبات کو مجروح کرنا غلط ہے۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا ہے کہ آزادی رائے کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ کسی کو تکلیف پہنچائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے امید ہے کہ حکومت پاکستان فیس بک پر مستقل پابندی نہیں لگائے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل افسوس ناک تھامگر اسے بعد میں سیاسی رنگ دے دیا گیا بے نظیر بھٹو کو ہر طرح کی سیکورٹی فراہم کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت کی پالیسیاں درست ہیں ،د ہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا۔ سابق صدر کاکہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہش کو دیکھتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :